Estb. 1882

University of the Punjab

News Archives

Press Release

سابق سیکریٹری خارجہ شمشاداحمدسے ڈائریکٹرادارہ تالیف وترجمہ کی ملاقات اوربریگیڈیرتیمور افضل خان کادورہ

سابق سیکریٹری خارجہ شمشاداحمدسے ڈائریکٹرادارہ تالیف وترجمہ کی ملاقات اوربریگیڈیرتیمور افضل خان کادورہ


سابق سیکریرٹری خارجہ اور اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب جناب شمشاداحمدنے ڈائریکٹرادارہ تالیف وترجمہ ڈاکٹرزاہدمنیرعامرسے ایک ملاقات میں ان کی قیادت میں ادارہ تالیف وترجمہ کی کامیابیوں اور تہران یونی ورسٹی ایران میں مسنداردوومطالعہ پاکستان پران کے تقررپر مبارک بادپیش کی۔انھوں نے حکومت پاکستان کے اس انتخاب کو اس منصب کے لیے ملک کے بہترین شخص کا انتخاب قراردیااوراس یقین کاا ظہارکیا کہ تہران یونی ورسٹی میں ڈاکٹرزاہدمنیرعامرکے تقررسے دونوں برادرممالک ایک دوسرے کے قریب آئیں گے اور اردووفارسی کے لسانی روابط میں اضافہ ہوگا۔انھوں نے اپنی زیرتصنیف خودنوشت سوانح کے متعدد ابواب سے بھی ڈاکٹرزاہدمنیرعامرکو آگاہ کیا۔جناب شمشاداحمد طویل عرصے تک ایران میں پاکستان کے سفیررہے ہیں۔وہ مختارمسعودکے بعد آرسی ڈی کے جنرل سیکریٹری بنائے گئے اور انھوں نے اس سہ رکنی معاہدے کو دس ممالک پر مشتمل ای سی او میں تبدیل کردیا۔ڈائریکٹرادارہ نے ان کی خدمت میں اکبربنام اقبال پیش کی۔ انھوں نے کہاکہ اکبربنام اقبال ایک انکشاف انگیز کتاب ہے۔
دریں اثنا ممتازاقبال شناس اور دبستان اقبال سے وابستہ دانشور بریگیڈیر(ر)تیمورافضل خان نے ادارہ تالیف وترجمہ کا دورہ کیا۔ انھوں نے ڈائریکٹرادارہ کو ان کی نئی تحقیقی کتاب”اکبر بنام اقبال“ پر مبارک بادپیش کی۔انھوں نے ایک مفصل انگریزی مضمون کی صورت میں اس کتاب کو تاریخ کی ایک روشن گواہی قراردیاہے۔دوران ملاقات انھوں نے اپنا یہ مضمون ڈائریکٹرادارہ کی خدمت میں پیش کیا۔