Estb. 1882

University of the Punjab

News Archives

Press Release

ادارہ تالیف وترجمہ سے اصول تنقیدوتحقیق کی اشاعت

ادارہ تالیف وترجمہ سے اصول تنقیدوتحقیق کی اشاعت


ادارہ تالیف وترجمہ پنجاب یونی ورسٹی سے مشہورمصنف آئی اے رچرڈز کی کتاب
Principles of Literary Criticism کااردوترجمہ اصول تنقیدوتحقیق کے نام سے شائع ہوگیاہے۔ادبیات کی دنیامیں یہ کتاب ایک کلاسیک کا درجہ رکھتی ہے اور پینتیس خیال انگیز ابواب پر مشتمل ہے۔آخر میں دوضمیمے بھی ہیں جن میں ایک ٹی ایس ایلیٹ کی شاعری پر ہے۔کتاب کااردوترجمہ ممتاز مترجم پروفیسر ظفرالمحسن پیرزادہ نے کیاہے۔پروفیسر پیرزادہ متعدد کالجوں میں تدریسی خدمات انجام دینے کے بعد گورنمنٹ ایم اے اوکالج لاہورسے پرنسپل کے طورپرسبک دوش ہوئے۔انھوں نے ول ڈیوراں کی کتاب تاریخ کیاسکھاتی ہے سے تراجم کے سفرکا آغازکیاتھا۔ وہ اب تک بیس کتابوں کے اردوتراجم کرچکے ہیں۔وہ ریٹائرمنٹ کے بعد ادارہ تالیف وترجمہ سے بھی ریسرچ آفیسرکے طورپر وابستہ رہ چکے ہیں۔اس کتاب کے پیش گفتار میں ادارہ تالیف وترجمہ کے ڈائریکٹرڈاکٹرزاہدمنیرعامرنے کہاہے کہیہ ایک خیال انگیز کتاب ہے جو مختلف سماجی علوم کے حوالے سے ہمارے علم اور زاویہ نظر میں کشادپیداکرتی ہے۔یہی نہیں ا س کے ساتھ ساتھ ادبی تحقیق وتنقیدکے حوالے سے بھی بہت ساسامانِ بصیرت اپنے دامن میں سموئے ہوئے ہے۔ اردودنیاکو ایسی خیال انگیز کتاب سے محروم رکھنا بڑی ناانصافی کی بات تھی۔یہ کتاب ادارہ تالیف وترجمہ کے قیام کے مقاصد سے ہم آہنگ ہے اور ایم فل اور پی ایچ ڈی کے اسکالرزکے لیے ایک غیرمعمولی تحفے کا درجہ رکھتی ہے۔